کرپشن ایک ناسورہے اس ناسورسے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکواپنا کلیدی کرداراداکرنا ہوگا، ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے،ڈویژنل ڈائریکٹرایجوکیشن نصیرآبادعبدالرزاق ساتکزئی

اتوار 18 نومبر 2018 01:10

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ڈویژنل ڈائریکٹرایجوکیشن نصیرآبادعبدالرزاق ساتکزئی نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسورہے اس ناسورسے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکواپنا کلیدی کرداراداکرنا ہوگا اوراپنے ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ نصیرآباد ڈویژن میں بچوں اورطالبات میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بچوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول ڈیرہ مرادجمالی میں ڈویژن سطح پرکرپشن کے عنوان سے ڈویژنل سطح پرطلبہ کے تقاریر، خطاطی کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں نصیرآبا د،جعفرآباد،صحبت پور،جھل مگسی، اوربولان کے طلباء وطالبات نے مقابلوں میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول یاسمین غفور،ڈی ڈی ای او شاہجہان لہڑی،اے ڈی ای او عبدالغفارڈومکی، گل حسن جتک،روزی خان کاکڑ،نذیراحمدڈومکی،سمیت ڈویژن بھرکے سکولوں کے ہیڈماسٹرزاورپرنسپل صاحبان نے شرکت کی تقریب میں مہمان خاص جب تقریب میں پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹرایجوکیشن نصیرآباد عبدالرزاق ساتکزئی نے کہا ہے کہ کرپشن اورلوٹ مارنے ملکی اداروں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اوردیمک کی چاٹ کر کھوکھلاکردیا ہے اگر کرپشن کے خاتمے کے لئے قوم نے عملی اقدامات نہ اٹھائے تومستقبل میں ان کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں معاشرے کے ہر فرد کو چاہے کہ وہ ملک کی تعمیروترقی اورخوشحالی کیلئے کرپشن کے خلاف عوام میں شعورآگاہی پیداکریں تاکہ ہم سب ملکراس لعنت کاخاتمہ کیا جاسکے بعد ازاں ڈویژنل ڈائریکٹرعبدالرزاق ساتکزئی نے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :