عید میلاد النبی ؐ مذہبی جوش و جزبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جائیگی،شہر بھر میںخصوصی طور پر صفائی کے انتظامات ، حتمی شکل دینے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حافظ منیر احمد کردکی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

اتوار 18 نومبر 2018 01:10

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حافظ منیر احمد کرد اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبیؐمذہبی جوش و جزبے و عقیدت کے ساتھ منایا جائیگا، عیدمیلاد النبیؐکے پروقار موقع پرشہر بھر میںخصوصی طور پر صفائی کے انتظامات کیے جائینگے جس کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ،عیدمیلاد النبیؐ کے روزشہر کے اہم شاہراہوں ،گلیوں سمیت جلوس کے تمام راستوں کی صفائی و ستھرائی اورسفیدی (چونا)چھڑکاء جائے گا، شہرکی صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیف سینٹری سلیم بنگلزئی ،اکاونٹس آفیسر سیف اللہ سیلاچی ،یونین کے صدر علی خان چانڈیو،میونسپل کمیٹی کے کونسلر میر فقیر محمد رند،کونسلر راشد حبیب ،کونسلر محمد ثاقب الماس ،سیدآفتاب شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدمیلاد النبیؐ مذہبی جوش وجذبے و عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا اور اس عظیم الشان دن کے موقع پر شہر بھر میں ٹھوس بنیادوںپر صفائی و ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائینگے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرکے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انہوںنے کہا کہ عید میلاد النبی ؐ کے روز شہر کے اہم شاہراہوں ،گلیوں سمیت جلوس کے تمام راستوں کی صفائی و ستھرائی اور سفیدی (چونا)چھڑکا جائیگا تاکہ عید میلاد النبیؐ کے روز جلوس میں شریک ہونے والے شرکاء کو صاف ستھرا اور پر فضاء ماحول میسر ہوسکے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ سبی شہر کی صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی کو برقرار کھنے میں میونسپل کمیٹی سبی کا عملہ دن رات کوشاں ہے جس میں کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوںنے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ضلع سبی کی صفائی و ستھرائی اور خوبصورتی میں خلل پیدا کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں اور تاجروں کو چاہیے کہ وہ میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریںاپنے گھروں اور دوکانوں کی صفائی کے بعدکچرا سٹرکوں پر یا نالیوں کے اندر پھینکنے کے بجائے ایک جگہ پر رکھیں تاکہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے دوران ان کچروں کو اٹھا کر ٹھکانے لگائیں۔

متعلقہ عنوان :