اسلام آبادپولیس گر ین اور اسلام آ باد پولیس وائٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ اسلام آباد پولیس گر ین کی کرکٹ ٹیم نے یہ میچ پا نچ وکٹس کی بر تر ی سے جیت لیا

اتوار 18 نومبر 2018 03:10

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) اسلام آبادپولیس گر ین اور اسلام آ باد پولیس وائٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ پولیس لا ئن ہیڈ کوارٹرز کے کر کٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد پولیس گر ین کی کرکٹ ٹیم نے یہ میچ پا نچ وکٹس کی بر تر ی سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد پولیس گرین اور اسلام آ باد پولیس وائٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اسلام آ باد پولیس لا ئن کے کر کٹگرائونڈ میں ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں اسلام آ باد پولیس گرین کے کپتا ن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آ باد پولیس وائٹ کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میںنو وکٹو ں کے نقصان پر 187رنز سکور کئے ۔

حامد علی 41، منیب 32، ملک ایو ب اعوان نے تین وکٹیںاور شاہد صدیق نے چار وکٹیں حا صل کیں ، جواب میں اسلام آباد گرین کی ٹیم نی28اورز میںپا نچ وکٹوں کے نقصان پر188 رنز سکو ر کیے ،ملک ایو ب نی67رنز سکور کئے جبکہ عا طف نی61ا سکور کئے ، طا ہر نے دووکٹیں ، حا مد ، سلیما ن ، فصیح نے ایک ایک وکٹ حا صل کی ، ایو ب اعوان کو مین آ ف دی میچ قرار دیا گیا ، آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خا ن نے اپنے پیغام میں دونوں ٹیموں کو شاباش دی اور اسلام آباد پولیس کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی زندگی کی ترقی اور قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کھیلوں سے نہ صرف لوگوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ دبائو کے ماحول سے نکلنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔چونکہ پولیس افسران و جوان لوگوں کی جان و مال کے تحفظ ،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و عامہ کے قیام کے لئے مقررہ اوقات سے بھی زیادہ وقت کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف رہتے ہیں ،آخر میں انہوں نے سپورٹس آفیسر اسلام آباد پولیس ایوب اعوان کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :