مصرکے مسیحی ڈاکٹر کے داعشی قاتل کو سزائے موت کا حکم

ملزم انتہا پسندانہ نظریات کاحامل، داعش کے گروپ کے ساتھ تعلق رہا ہے،مصری پراسیکیوٹر

اتوار 18 نومبر 2018 11:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) مصر کی ایک فوجی عدالت نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ایک مسیحی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث داعشی شدت پسند کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مصری عدالت کے فیصلے کو مفتی اعظم کو بھیجا گیا ہے۔ مفتی اعظم کی رائے پرعمل درآمد ناگزیر نہیں۔

(جاری ہے)

ستمبر 2017ء کو 40 سالہ شخص نے مریض بن کر 82 سالہ عیسائی ڈاکٹر کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے نہ صرف ڈاکٹر کو چاقو کے وار سے قتل کیا بلکہ کمرے میں داخل ہونے والے اس کے معاون پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔مصری پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ملزم انتہا پسندانہ نظریات رکھتا ہے اور اس کا جزیرہ نما سیناء میں سرگرم داعش کے گروپ کے ساتھ تعلق رہا ہے۔