معید پیرزادہ نے تنخواہ کے تنازعے پر دنیا نیوز کو خیرباد کہہ دیا

معید پیرزادہ دنیا نیوز کو چھوڑنے کے بعد سینئیر اینکر کے طور پر جی این این کو جوائن کرنے جارہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 11:59

معید پیرزادہ نے تنخواہ کے تنازعے پر دنیا نیوز کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :معروف اینکر معید پیرزادہ نے ادائیگیوں کے مسئلے پر دنیا نیوز کو خیر آباد کہہ دیا۔معید پیرزادہ جلد ہی نئے انداز سے گورمے نیوز نیٹورک (جی این این ) پر سامنے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے میڈیا ہاوسز کے مالی حالات خراب ہو چکے ہیں۔یہی سبب ہے کہ بڑے بڑے میڈیا ہاوسز نے بھی مالی حالات سے مجبور ہو کر میڈیا ورکرز کو نوکری سے نکالنا شروع کر دیا تھا اور اس کا شکار صرف میڈیا ورکرز ہی نہیں بلکہ کچھ اینکرز بھی بن چکے ہیں جن میں طلعت حسین، مطیع اللہ جان، نصرت جاوید اور دیگر شامل ہیں تاہم مبینہ طورتازہ ترین شکار معید پیرزادہ بن چکے ہیں۔

جنہوں نے حال ہی میں دنیا نیوز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔انہوں نے گزشتہ ماہ ہی دنیا نیوز کو خدا حافظ کہہ دیا تھا جس کے بعد ان کی تین بڑے چینلز سے بات چیت جاری تھی جن میں 92 نیوز،جی این این اور ایک مزید چینل شامل تھا تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ معید پیرزادہ نے جی این این کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جلد ہی جی این این پر نئے انداز سے سامنے آئیں گے تاہم ان کے پروگرام کا نام ''ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ'' ہی رہے گا۔وہ نہ صرف سینئیر اینکر کی حیثیت سے مذکورہ چینل کو جوائن کریں گے بلکہ ایڈیٹر سٹرٹیجک افئیرز کا عہدہ بھی انہی کے پاس ہو گا۔تازہ ترین خبر کے مطابق صرف معید پیرزادہ ہی نہیں بلکہ ''ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ'' کی ساری ٹیم ہی جی این این جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :