مکیش امبانی کا بیٹی کی شادی پر 452 کروڑ مالیتی بنگلے کا تحفہ

ایشا 12 دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی

اتوار 18 نومبر 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) بھارتی ارب پتی مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کو شادی کے تحفے کے طور پر 452 کروڑ کا بنگلہ دیا ہے۔ ایشا امبانی ممبئی کے ورلی علاقے میں اپنے ہونے والے شوہر آنند پیر مال کے ساتھ زندگی کا آغاز کریں گی۔ایشا کا میکہ الٹا ماونٹ روڈ پر واقع امبانی مینشن بھارت کی سب سے مشہور حویلی ہے۔

(جاری ہے)

ایشا کا یہ مکان کسی محل سے کم نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایشا 12 دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی۔ یہ عالیشان بنگلہ 50 ہزارمربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اس میں تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ ایشا کے سسراجے پرمان بھارت کے بڑے بزنس مین سمجھے جاتے ہیں جن کے بھارت اور دیگر ممالک میں پھیلے کاروبارکی مالیت 10 ارب ڈالر ہے۔