پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے شوہر نک جونز شوگر کی بیماری میں مبتلا

اتوار 18 نومبر 2018 12:00

پریانکا چوپڑا کے ہونیوالے شوہر نک جونز شوگر کی بیماری میں مبتلا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونز شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکن گلوکار نک جونز اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم پریانکا کے ہونے والے شوہر نے حال ہی میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 13 سال قبل انہیں ٹائپ ون شوگر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ شوگر کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

نک جونز نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔ اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بھی میں ہی ہوں خوش اورصحت مند۔ نک جونز نے بتایا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں، بیمار ہونے کے باوجود انہیں اپنی زندگی پر پورا کنٹرول ہے۔

نک جونز نے کہا کوئی بھی آپ کو ایک خوبصورت اور بہتر زندگی گزارنے سے نہیں روک سکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فیملی اور خود سے محبت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا۔واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا چوپڑا بھارتی ریاست جودھ پور کے امید بھون پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس پٴْر تعیش پیلس کے ایک رات کا خرچہ 43 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا جو 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :