مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند اور علاقے میں احتجاجی مظاہرے

اتوار نومبر 12:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے یاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے زینہ پورہ ربن میں فوجی آپریشن اور تلاشی کارروائی کے دوران شہید کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کی شروع ہوگئے ہیں ۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔