Live Updates

نامعلوم شخص نے لندن میں ایپل سٹور میں موجود موبائل فونز کے وال پیپر تبدیل کر دئیے

وال پیپرز تبدیل کر کے ان پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بطور وال پیپر لگا دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 12:26

نامعلوم شخص نے لندن میں ایپل سٹور میں موجود موبائل فونز کے وال پیپر ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :نامعلوم شخص نے لندن کے ایپل سٹور میں موجود تمام موبائ فونز کا وال پیپرز تبدیل کر کے ان پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر بطور وال پیپر لگا دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں اور ان کے چاہنے والے بھی ان سے بے انتہا محبت کا اظہار کسی نہ کسی انداز میں کرتے رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ لندن میں مموجود ایپل سٹور میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ایپل سٹور میں موجود تمام موبائل فونز کا وال پیپر تبدیل کردیا اور ان پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا دی ۔

(جاری ہے)

یوں ایپل سٹورمیں موجود تمام موبائل فونز پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر والا وال پیپر لگا دیا گیا۔اس ویڈیو کو صحافی نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیا ۔اس عمل پر شائد وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والے تو وال پیپرتبدیل کرنے والے شخص کو داد دیں مگر کچھ لوگ اس کو انتہائی حساس زاویے سے دیکھ رہے ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ اگر یہ کام بغیر اجازت کے کیا گیا ہے تو یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی اور وزیر اعظم عمران خان کی ساکھ متاثر ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات