جشن عید میلادالنبی باغ میں انتہائی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی‘قاضی تنویر احمد فاروقی

اللہ کریم نے اپنی شان کے لائق اپنی ذات عالی کے بعد اپنے اسی احبیب مکر م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند مرتبہ عطا فرمایاہے

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ضلع جہلم شاریاں کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاضی تنویر احمد فاروقی نے کہا ہے کہ جشن عید میلادالنبی باغ میں انتہائی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔حضور پاک صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا اور نبی پاک کے مبارک طریقوں پر چل کر دو نوںجہانوں میں کامیابی ہے ۔

جشن عیدمیلادالنبی کو شایان وشان طریقے سے منانے کے لیے تمام مسلمان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انتظامات کر کے اس سعادت کو حاصل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ نبی مکرم شفیع معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دنیا میں جلوہ گری سے کائنات کی ظلمتیں دور ہوگئیں اور ہر طرف نور کی روشنی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے والے خوش نصیب ہیں کہ خود نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر پیر کے دن روزہ رکھ کر اپنی اس دنیا میں آمد کی خوشی پر اللہ کے حضور اظہار تشکر فرمایااور روزہ رکھنے کے عمل کی وجہ بھی بیان فرمادی کہ’’اس روز میری ولادت ہوئی تھی‘‘۔

انہوںنے کہاکہ میلادالنبیﷺ منانے والے شرک و بدعات سے دور ہیں،بلکہ یہ عمل اس بات کا اظہار ہے کہ اللہ کریم پیداہونے اور پیدا کرنے کے عمل سے پاک ہے جبکہ نبی ء مکرم کی ولادت کا تذکرہ کرکے آنیوالی نسلوں کو یہ پیغام دیاجاتاہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے محبوب رسول ہیں جو پوری کائنات سے افضل و اعلیٰ ہیں ۔اللہ کریم نے اپنی شان کے لائق اپنی ذات عالی کے بعد اپنے اسی احبیب مکر م صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بلند مرتبہ عطا فرمایاہے،کائنات میں ہمارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان کی برابری کوئی بھی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :