مقبوضہ کشمیر،:بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

علاقے میں احتجاجی مظاہرے، انٹرنیٹ سروس معطل

اتوار 18 نومبر 2018 13:00

سرینگر ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے زینہ پورہ ربن میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کی شناخت نواز احمد اور یاور وانی کے طور پر ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں زبردست مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ۔ قابض انتظامیہ نے لوگوںکو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔