مقبوضہ کشمیر: لبریشن فرنٹ کا شہید پرویز بلا کوان کے یوم شہادت پر شاندارخراج عقیدت

شہدائے عالی کدل کی برسی پر 19نومبر کودعائیہ مجلس اورعطیہ خون کا کیمپ لگایا جائے گا

اتوار 18 نومبر 2018 13:00

سرینگر ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے شہید پرویز احمد بلا کو اُن کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عظیم شہداء نے تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو اپنے لہو سے روشن کیاہے اور راہ عزیمت میں اپنی جان کی قربانی دی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شہداء ہمارے اصل ہیرو اور ہماری آرزئوں و امنگوں کے ترجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تحریک آزادی کو ہر صورت میں جاری رکھنے اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثناء لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہا کہ شہدائے عالی کدل کی برسی 19 نومبر کو منائی جارہی ہے اور اس سلسلے جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمااور کارکنان صبح ساڑھے دس بجے عیدگاہ سرینگرمیں مزار شہدا ء پر جمع ہوں گے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ مجلس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہاکہ اسی روزصبح ساڑھے گیارہ بجے سے آبی گزر سرینگر میںعطیہ خون کا کیمپ لگایا جائے گا جس میں پارٹی رہنما، اراکین ، طلباء اور دیگر لوگ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے خون کے عطیات پیش کریںگے۔

متعلقہ عنوان :