Live Updates

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے آبائی علاقے کی تقدیر بدل گئی

ارتھی اورملحقہ علاقوں میں 71سال کے بعد بجلی آگئی، سردار عثمان بزدار نے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 13:11

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے آبائی علاقے کی تقدیر بدل گئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے آبائی علاقے میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ارتھی اورملحقہ علاقوں میں 71سال کے بعد بجلی آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جب وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سوچ بچار کر رہے تھے کہ آیا ی منصب کس کو دیا جائے اور کس کو نہیں تو عین انہی دنوں میں ایک شخص ، عمران خان سے ملنے سے بنی گالہ پہنچا اور رخصت ہوتے وقت ،وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی کہ ان کے علاقے میں پینے کا صاف پانی نہیں جس کے باعث انکے علاقے کے لوگ بیمار ہوتے ہیں اس لئیے ان کو وہاں ایک اسپتال بنا کر دے دیا جائے۔

یہ سننا تھا کہ وزیر اعظم کو یہ بات بھا گئی اس شخص کا انٹرویو لیا اور اسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

یہ شخص کوئی اور نہیں تھا بلکہ موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہی تھے جنکو وزیر اعلیٰ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ عثمان بزدار اتنے پسماندہ علاقہ سے ہیں کہ ان کے اپنے گھر میں بجلی نہیں ہے۔تاہم اب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے آبائی علاقے کی تقدیر بدل گئی ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اس وقت اپنے آبائی علاقے کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ارتھی اورملحقہ علاقوں میں 71سال کے بعد بجلی آگئی۔وزیر اعلیٰ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی علاقہ جات کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی علاقے تخت سلیمان ریونیو تحصیل بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

5چھوٹے ڈےم،لینڈ ریکارڈ سینٹرز، نادرا سینٹرز، پاسپورٹ آفس، پنجاب بینک برانچز بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار نے 60 بیڈز کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، ریسکیو 1122 سینٹر بارتھی اور فاضلہ کچھ، سرٹھوک تا ٹھیکر 46 کلومیٹر طویل اور کھرڑ بزدار تا ہنگلون 23 کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن کی مجموعی لاگت ایک ارب 7 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

وزیر اعلیٰ نے فرشی نشست میں کہا کہ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کی پرائیویٹ یونیورسٹی نے قبائلی اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کی مفت تعلیم کیلئے ہر شعبہ میں ایک ایک نشست مختص کی ہے۔ میڈیکل انجینئرنگ اور دیگرتعلیمی اداروں میں قبائلی طلبہ کے کوٹہ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملازمین کیلئے ہل الاﺅنس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کا اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات