جرمنی میں سوروں کے فارم میں آگ لگنے سے 1700جانورہلاک

آگ کے سبب کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، نقصان کا درست اندازہ لگانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا،پولیس

اتوار 18 نومبر 2018 13:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جرمنی کے مغربی حصے میں سؤروں کے ایک فارم میں آگ لگنے کے سبب 1,700 جانور ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان میںکہاکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سؤروں کا یہ فارم شعلوں کی لپیٹ میں کیوں آیا۔جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی پولیس کے مطابق یہ آگ جرمنی کے میٹنگن نامی ایک شہر میں واقع سؤروں کے ایک فارم میں لگی۔

(جاری ہے)

لگنے والی اس آگ کے نتیجے میں سینکڑوں جانور ہلاک ہو گئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی سے نٹمنے والے اہلکار ابھی تک جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ آگ سے ہونے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق اس آگ کے سبب کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، مگر اندازہ ہے کہ قریب 1700 سور اس آگ سے ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔