2015ء سے اب تک 30ہزار افغان فوجی ہلاک ہوچکے ،اشرف غنی

اس دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 58، افغان سیکیورٹی دستوں ہلاک ارکان کو خراج عقیدت

اتوار 18 نومبر 2018 13:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ 2015 ء کے آغاز سے اب تک افغان سیکیورٹی فورسز کے تقریباً 30ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے تعلیمی ادارے کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی داخلی سیکیورٹی کی کمان ہاتھ میں لینے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 58ہے۔ اس موقع پر اشرف غنی نے افغان سیکیورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :