فلپائن میں آپریشن کے دوران علیحدگی پسندوں کے حملے، پانچ فوجی ہلاک،23زخمی

حملے کے وقت فوجی دستہ علیحدگی پسند گروپ ابوسیاف کے قبضے میں دس افرادکی تلاش جاری رکھے ہوئے تھا،عسکری ترجمان

اتوار 18 نومبر 2018 13:20

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جنوبی فلپائن میں علیحدگی پسندوں کے ایک حملے میں پانچ فلپائنی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ اس حملے دیگر 23فوجی زخمی بھی ہوئے، حملہ اٴْس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا،ادھر فوجی ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ابو سیاف گروپ کے قبضے میں دس مغوی افراد ہیں اور فوج اٴْن کی تلاش جاری رکھے گی،غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق اتوار کو جاری کے گئے ایک بیان میں فلپائنی فوج کے ترجمان نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے دیگر 23فوجی زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ یہ حملہ اٴْس وقت کیا گیا جب فلپائنی فوجیوں کا ایک دستہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے علاقے میں مغویوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھا۔بیان میں گزشتہ برس کے ماروی شہر کے محاصرے کی لڑائی کے بعد اس تازہ حملے کو ایک بڑی دہشت گردانہ واردات قرار دی گئی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق اس وقت ابو سیاف گروپ کے قبضے میں دس مغوی افراد ہیں اور فوج اٴْن کی تلاش جاری رکھے گی۔