مالدیپ کے نومنتخب صدر ابراہیم محمد صالح نے حلف اٹھا لیا ،مودی کی خصوصی شرکت

حلف برداری کی تقریب ہزاروں افراد کے سامنے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی،سابق ملکی صدربھی موجودتھے

اتوار 18 نومبر 2018 13:20

مالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) بحر ہند میں جزائر پر مشتمل ریاست مالدیپ میں ابراہیم محمد صالح نے منصب صدارت کا حلف اٹھا لیا ۔ اس طرح کسی حد تک آمریت کی جانب مائل صدر یامین عبدالقیوم کا اقتدار ختم ہو گیا ہے۔ ابراہیم محمد صالح سے حلف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ دیدی نے لیا۔ سابق صدر مامون عبدالقیوم نے سن 2013 میں صدر بننے کے بعد اپنے سیاسی اور دوسرے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہیں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صالح سے حیران کن شکست ہوئی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق حلف برداری کی تقریب ہزاروں افراد کے سامنے فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بھارتی وزیراعظم اور سابق ملکی صدر محمد نشید بھی موجود تھے۔ ابراہیم محمد صالح سے حلف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبداللہ دیدی نے لیا۔ سابق صدر مامون عبدالقیوم نے سن 2013 میں صدر بننے کے بعد اپنے سیاسی اور دوسرے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ انہیں ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صالح سے حیران کن شکست ہوئی تھی۔