Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مرحوم کی بطور عالم دین شخصیت اور انکی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اتوار 18 نومبر 2018 13:40

اسلام آباد ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی بطور عالم دین شخصیت اور انکی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے حاجی عبدالوہاب کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ وزیراعظم نے وزیر اعظم کی حاجی عبدالوہاب کے لواحقین سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :