قائد اعظم سپر ایٹ کا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

اسلام آباد ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم سپر ایٹ کا تیسرا مرحلہ (آج) پیر سے کراچی میں شروع ہوگا،تفصیلات کے مطابق گروپ ون میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ لاہور بلیو سے ہوگا جبکہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، گروپ ٹو میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ پشاور اور حبیب بینک کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،سپر ایٹ مرحلے میںآٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈ، لاہور بلیو، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، کے آر ایل ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، کراچی وائٹس، پشاور اور حبیب بینک کی ٹیمیں شامل ہیں ایونٹ کا فائنل 4 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔