قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس آئندہ ماہ ہوگا

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

اسلام آباد ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس آئندہ ماہ 14 دسمبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر کوچز اور امپائرز حصہ لیں گے، انہوں نیکہا کہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنز اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم چھ (مرد اور خواتین) آفیشلز کے نام کورس کے لئے 30 نومبر تک پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو بھیجیں، انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے، کورس کی رجسٹریشن فیس 15 سو روپے مقرر کی گئی اور فیڈریشن محکموں کے آفیشلز کے علاوہ تمام کورس میں شرکت کرنے والے شرکاء کو یومیہ الائونس اور رہائش دے گی، مدثر آرائیں نے کہاکہ کورس 16 دسمبر تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :