نواب شاہ، قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر الٹ گیا ،ْ 20ہزار لیٹر تیل ضائع

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا ،ْ آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول تھا ،ْ20ہزار لیٹر تیل ضائع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے شیخوپورہ جارہا تھا جو تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔پولیس ، فائر برگیڈ اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئیں ۔ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر الٹ جانے باعث ایک ٹینک پھٹ گیا جس کے باعث 20 ہزار لیٹر پیٹرول ضائع ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :