بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی انتقال کر گئے

ایلک پدمسی ایک عرصے سے بیمار تھے ،ْ90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) تھیٹر کے معروف اداکار اور بھارتی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایلک پدمسی انتقال کر گئے۔ایلک پدمسی ایک عرصے سے بیمار تھے اور ایک روز قبل ہفتہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے 90 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

وہ تھیٹر کے مشہور اداکار تھے اور 1982 میں بنائی گئی فلم ’گاندھی‘ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار ادا کرنے پر انہیں عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی تھی۔

وہ بھارت کے انگریزی تھیٹر کا بڑا نام تھے اور اپنے کیریئر میں 70 سے زائد ڈراموں اور تھیٹر پلے میں کام کیا۔تھیٹر پر کامیابی کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارت کے 100 سے زائد برانڈز کو اشتہار سازی کے ذریعے بڑا نام بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ایم آر ایف ٹائرز، ہمارا بجاج اور کاما سترا سمیت متعدد بڑے نام شامل ہیں۔انہیں شاندار کیریئر پر بھارتی حکومت کی جانب سے پدما شری ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :