سمندری حدود کی خلاف ورزی ،12 بھارتی ماہی گیر گرفتار ،ْدو کشتیوں کو قبضے میں لے لیا

ْمیری ٹائم ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

سمندری حدود کی خلاف ورزی ،12 بھارتی ماہی گیر گرفتار ،ْدو کشتیوں کو قبضے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12 بھارتی ماہی گیرو ں کو گرفتارکر کے 2 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سمندری حدود میں کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے نے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔ترجمان پی ایم ایس ایپاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کی 2 کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔میری ٹائم ایجنسی نے گرفتار ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :