مقتول ایس پی طاہر داوڑ کی بیٹی مغوی ایس پی طاہر کی بیٹی سے طاقتور نکلی

شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی بیٹی کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس وردی مییں ملبوس فاطمہ نے اپنے باپ کے قاتلوں کو شکست دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 14:04

مقتول ایس پی طاہر داوڑ کی بیٹی مغوی ایس پی طاہر کی بیٹی سے طاقتور نکلی
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی بیٹی کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ، پولیس وردی مییں ملبوس فاطمہ نے اپنے باپ کے قاتلوں کو پیغام دے دیا کہ وہ ہار چکے ہیں جبکہ ایس پی طاہر جیت چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کشھ روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی تھی جسے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا گیا ۔

طاہر داوڑ کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی بیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بابا کی تصویر اٹھائے ان کی آمد کی منتظر ہے اور دعا کر رہی ہے کہ میرے بابا جلد گھر واپس لوٹ آئیں لیکن ننھی کلی اس ظالم دنیا سے واقف نہیں۔ داوڑ شہید کی ننھی بیٹی کی اس تصویر نے ہر دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ طاہر کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنےو الد کو کتنا یاد کر رہی ہے۔

تاہم ایس ایس پی طاہر داوڑ شہید کی بیٹی کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس تصویر میں شہید کی بیٹی گھبرائی ہوئی یا اداس نہیں ہے بلکہ وہ اپنے باپ کی طرح وردی پہنے سر اٹھا کر کھڑی ہے اور پرعزم دکھ رہی ہے۔یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پولیس وردی مییں ملبوس فاطمہ نے اپنے باپ کے قاتلوں کو پیغام دے دیا کہ وہ ہار چکے ہیں جبکہ ایس پی طاہر جیت چکے ہیں۔