سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار چالان کا آغاز

ریاض،مکہ،مدینہ میں خود کارطریقے سے چالان کرنے والے کیمرے مختلف مقامات پر نصب

اتوار 18 نومبر 2018 14:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ جیسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکارسسٹم کے ذریعے چالان شروع ہوناہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے خاتمے پراتوارسے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض میں خودکار چالان سسٹم شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے اور اس کے نتائج بھی نہایت خراب نکلتے ہیں لہذا اس رجحان کو ختم کرنے کیلئے چالان کی رقم میں اضافہ کیا گیا لیکن لوگ اب بھی ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتے ہیں۔اس حوالے سے مزید سخت قوانین بنانے اوررجحان کو ختم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے نیا کمپیوٹرسافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے جو خود کارطریقے سے خلاف ورزی ریکارڈ کرکے چالان کرے گا۔

خود کارطریقے سے چالان کرنے والے کیمرے مختلف مقامات پر نصب کئے جاچکے ہیں جن کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر ریاض، مکہ مکرمہ ریجن اور مدینہ منورہ میں خود کار چالان کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے تاہم بعدمیں اس کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا جائے گا۔