شنگھائی میں دنیا کا پہلا انڈر گراونڈ ہوٹل کھول دیا گیا،ایک رات قیام کا کرایہ چارہزاریوآن مقرر

اتوار 18 نومبر 2018 14:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) چین کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں دنیا کا پہلا انڈر گراونڈ ہوٹل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق چینی میڈیا کا کہناتھا کہ دس سال کی طویل مدت اور 86میٹر گہرائی میں تعمیر ہوئے اِس ہوٹل کی تعمیر پر تقریبا ًتین سو ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ہوٹل کے ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی متروکہ جگہ کو وًنڈر لینڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اِس ہوٹل میں ایک رات قیام کا کرایہ تقریبا4ًہزار یوآن ہے۔

متعلقہ عنوان :