گوگل نے پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا میں تیزی سے ابھرتا ہوا ملک قرار دیدیا
پاکستان میں متعدد برانڈز کے لیے لاتعداد مواقع،اپنے صارفین سے براہ راست رابطہ‘ قائم کر سکتے ہیں،گوگل رپورٹ
اتوار 18 نومبر 2018 14:20
(جاری ہے)
پاپاکستان کی آبادی تقریباً 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جس کا مطالبہ ہے کہ ہر روز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں شہری علاقوں کا پھیلاؤ تیزی سے ہورہا ہے، لوگ دیہی علاقوں سے نکل کر شہر کی زندگی اپنا رہے ہیں، پاکستان میں شہری آبادکاری کا رجحان بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو چکا ہے اور تقریباً 40 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پذیر ہے۔
پاکستان کا موجودہ فی کس جی ڈی پی تقریباً ایک ہزار 641 ڈالر ہے، اگر جی ڈی پی کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2030 میں پاکستان چوتھی بڑی ابھرتی ہوئی معاشی ریاست بن جائے گا۔پاکستان میں تقریباً 90 فیصد چھوٹی اور محدود پیمانے کی کمپنیاں (ایس ایم ایز) ہیں اور یہ چھوٹی کمپنیاں ملکی ضروریات کا 40 فیصد پورا کرتی ہیں جو ملکی جی ڈی پی کا 305 ارب ڈالر بنتا ہے۔پاکستان میں تقریباً 5 کروڑ 90 لاکھ اسمارٹ فون کے صارفین ہیں جس میں اندازاً 83 فیصد 'اینڈرائڈ موبائل' استعمال کرتے ہیں، گزشتہ چند برس میں اینڈرائڈ موبائل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جتنے اسمارٹ موبائل صارفین بڑھیں گے اس طرح آن لائن صارفین کی تعداد بھی بڑھے گی۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ (آبادی کا 22 فیصد) ہے، اس حقیقت کے تناظر میں آئندہ برسوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوگا، گزشتہ تین برس میں یوٹیوب کو دیکھنے والوں کی تعداد میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں پاک۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کے تحت چین 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور اسی منصوبے میں ملک کے اندر انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے 820 کلومیٹر لمبی فائبر اپٹک کیبل بھی ڈالی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں چین موبائل نامی کمپنی ملک میں 3 جی اور 4 جی میں سرمایہ کاری کر سکے گی۔واضح رہے کہ اسی کمپنی نے 3 اور 4 جی میں مزید وسعت پیدا کرنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان میں 2.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.