پی آئی اے کے افسر کو دھکے دینا صوبائی وزیر کو مہنگا پڑ گیا

دھکے دینے والے صوبائی وزیر فدا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 14:24

پی آئی اے کے افسر کو دھکے دینا صوبائی وزیر کو مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :پی آئی اے کے افسر کو دھکے دینے والے صوبائی وزیر فدا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 2روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کچھ لوگوں نے ائیرپورٹ پر کپڑے جلا رہے ہیں۔بتایا جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ پر کپڑے جلا کر احتجاج کرنےو الے کوئی اور نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ ہیں۔

کہا جا رہا تھا کہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی قومی پرواز منسوخ ہو گئی جس سے گلگت بلتستان جانےو الے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیر فدا خان طیش میں آئے گئے،ائیرپورٹ پر عملے سے بد تمیزی بھی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،جس میں صوبائی وزیر نے پی آئی اے کے افسر کو دھکے دئیے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر فدا خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بطور احتجاج اپنا کوٹ بھی ائیرپورٹ پر جلا دیا۔جس سے ائیرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعض ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانےو الی پرواز تین روز سے منسوخ ہو رہی ہے لیکن آج مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والوں میں صوبائی وزیر سیاحت فدا خان، صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے تاہم اس دوران پی آئی اے کے افسر کو دھکے دینا وزیر موصوف کو مہنگا پڑ گیا ۔صوبائی وزیر سیاحت فدا خان پر گزشتہ روز مقدمہ درج کر لیا گیا۔عدالت میں سماعت کے دوران بدتمیزی کرنے والے گلگتی وزیر فدا خان غیر حاضر رہے۔ وکیل نے تحریری جواب میں کہا کہ فدا خان بیرون ملک ہیں، 29 نومبر کو واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیس چلے گا تین دسمبر کو اسلام آباد میں سنیں گے۔