تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے جنازے میں شرکت کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر لوگوں کا سمندر امڈ آیا

ائیر لائینز نے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کرایوں میں اضافہ کردیا ، پی آئی اے نے خصوصی پرواز بھی چلا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 14:42

تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے جنازے میں شرکت کے لیے کراچی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کے جنازے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لوگ لاہور آ رہے ہیں۔کراچی ائیرپورٹ پر رش لگ چکا ہے ۔جس کے بعد پاکستان ائیرلائنز نے خصوصی پرواز بھی چلائی ہے ۔دوسری جانب عوام کرایوں میں اضافے کی شکایت بھی کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے اعلامیہ کے مطابق مولانا عبدالوہاب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ بعد از مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ رائیونڈ مرکز سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر جہاں عالمی تبلیغی اجتماع کا پنڈال ہوتا ہے وہاں ادا کی جائے گی۔وہ تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا جبکہ وہ یکم جنوری 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عقیدتمندوں غم و حزن سے بے حال ہوچکے ہیں۔اس موقع پر ملک کے طول و عرض میں موجود ان کے عقیدتمند انکے جنازے میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں۔اس موقع پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ پی آئی اے نے جنازے میں شرکت کرنے والوں کی سہولت کے لیے خصوصی پرواز بھی چلا دی ہے جبکہ اس موقع پر جنازے مٰیں شرکت کے خواہشمند افراد صرف پی آئی اے ہی نہیں بلکہ دوسری نجی ائیر لائینز کے ذریعے بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔

پی آئی اے اور نجی ایر لائنز کے طیاروں میں مطلوبہ نشستیں دستیاب نہیں جب کہ مسافروں نے شکایت کی ہے کہ رش بڑھتے ہی ایرلائینز نے کرائے میں اضافہ کردیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لاہور کا کرایہ 40 ہزار تک وصول کیا جا رہا ہے جس پر ایئر لائنز انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریوینیو منجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔