Live Updates

وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر منسٹر آف سٹیٹ و ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن جابر نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور مشیر برائے تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات