Live Updates

سکولوں میں زیر التوا ترقیاتی کام جلداز جلد مکمل کیے جائینگے‘ عبدالسلام آفریدی

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

مردان۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کی صدارت میں محکمہ تعلیم پی کے 53مردان کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈ سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان (فیمل) صوفیہ تبسم، ڈپٹی ڈ سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ابزار احمد،ایس ڈی ای او رانا عطاء اللہ،اے ایس ڈی ای او مردان خاص سرکل ملک تاجہ،اے ایس ڈی ای او طاہر شاہ، اے ڈی ای اوپی اینڈ ڈی سید اکرام اور ناظم کونسلرز اتحاد کے صوبائی صدر ساجد اقبال مہمند نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں میں زیر التوا ترقیاتی کام جلداز جلد مکمل کیا جائے گا ۔رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کے بنیاد وں پر سکولوں میں اساتذہ کی حاضری، انسپیکشن چیک کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق دور میں سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نجی تعلیمی اداروں سے طلباء اور طالبات اب سرکاری سکولوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی اورصوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے ڈی ای اوز کو ہدایات دی ہیں کہ سٹوڈنٹ ٹیچرز ریشو کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلے وتعیناتیاں کی جائیں۔ جن سکولوں میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ہوں وہاں اساتذہ کو ضرورت کے مطابق دوسرے سکولز میں ٹرانسفر کیا جائے پالیسی کے تحت بیوہ خواتین اور معذور اساتذہ کو رعایت دی جائے گی، خواتین کو قریب ترین سکول میں تعینات کیا جائے گاجبکہ سکول دور ہونے کی صورت میں خواتین اساتذہ کا تبادلہ نہیں کیاجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات