ہماری پولیس اہلکار وں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی ہر قسم صلاحیت موجود ہے‘ محمد وزیر سعید

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

سوات۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) پولیس ٹریننگ سکول سوات میںساتویں بیج کے مزید 235 ریکروٹس نے تربیت مکمل کر لی، جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کی پاسنگ آوٹ تقریب پولیس سکول میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید وزیر تھے۔ اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا۔

مارشل آرٹ، کراٹے اور دہشت گردوں سے مقابلوں کی ریہرسل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے پرنسپل نذیر احمد خان نے کہا کہ اب پولیس سکول میں روایتی تربیت نہیں دی جاتی بلکہ پریڈ اور فائرنگ کے ساتھ ریکروٹس کو کراٹے، مارشل آرٹ، سوئمنگ اور دیگر تربیت بھی دی جاتی ہے،ان کو کمپیوٹر کا جدید کورس بھی کرایا جاتا ہے۔ آر پی او محمد سعید وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پولیس اہلکار اب مختلف اضلاع میں جاکر ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور ان میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی ہر قسم صلاحیت موجود ہے۔ سوات میں امن کے قیام کے بعد اس سکول کو قائم کیا گیا تھا جس سے اب تک 1686 اہلکار تربیت مکمل کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :