Live Updates

موجودہ حکومت اپنے کئے گئے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے پرعزم ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا اربوں روپے کے منصوبوں، مویشی منڈی، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ، یونیورسٹی بنانے ، میڈیکل کالج بنانے اور غازی میڈیکل کالج میں قبائلی کوٹہ بڑھانے کا اعلان خوش آئندہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ڈی جی خان میں علاقہ کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے جن منصوبوں کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کیا ہے اس نے وہاں کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ موجودہ حکومت اپنے کئے گئے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اس علاقے کو ترقی دے کر پنجاب کے دیگر علاقوں کے برابر لائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات