حسن ابدال ،مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب آمد

ملائیشیاسے 02،برطانیہ سے 05 جبکہ کینیڈا سے آئے ہوئے کل08 سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کی یاترہ کی

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) حسن ابدال ،مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کی گوردوارہ پنجہ صاحب آمد۔سکیورٹی کے سخت اِنتظامات ، گوردوارہ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاسے 02،برطانیہ سے 05 جبکہ کینیڈا سے آئے ہوئے کل08 سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کی یاترہ کی ۔غیر ملکی سکھ یاتریوں کے گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اِنتظامات کئے گئے تھے ۔غیر ملکی سکھ یاتریوں میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور گوردوارے کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :