سرگودھا ‘پاک چین دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوتے ہوئے چائنا کا ایک اور دولہا سرگودھا سے دلہن بیاہ کر لے گیا

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

سرگودھا ‘پاک چین دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوتے ہوئے چائنا کا ایک اور ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاک چین دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوتے ہوئے چائنا کا ایک اور دولہا سرگودھا سے دلہن بیاہ کر لے گیاجن کی شادی کی تقریب مقامی چرچ میں پوری رسومات کے ساتھ انجام پائیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 97 شمالی کے جیکب مسیح کی بیٹی عظمیٰ جیکب کا کچھ عرصہ قبل چائنا کے نوجوان جینگ چن سے رابطہ ہوا،جس کے بعد چاہنا نوجوان سرگودھا پہنچ گیا اور سلطان کالونی کے مقامی چرچ میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دولہا جینگ چن اس کی بہن ، والد، والدہ اور نے خصوصی طور پر چائنا سے سرگودھا آ کر شرکت کی اس شادی کی رسومات چرچ میں انجام پائیں جس کے بعد دلہن عظمیٰ جیکب کو عزیز و اقارب نے چائنیز دولہا جینگ چن کے ساتھ رخصت کیا۔

اس موقع پر عظمی جیکب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی خواہش تھی کہ دوسرے ملک میں بیاہی جائے آج اس کی دلی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ اور یہ شادی پاک چین دوستی کو اور مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :