لودھراں‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی کا جامعہ محمدیہ مدرسہ کا دورہ

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی نے اتوار کی صبح جامعہ محمدیہ مدرسہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتم اور چیف ایڈیٹر جہاں فرید ، ایڈیٹر عمران ریحان نے ان کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی نے مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعلیمی اور رہائشی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مدرسہ میں دینی لائبریری کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ طلباء و طالبات کو نصاب کے علاوہ سیرت کے مطالعے کے ساتھ ساتھ اسوہ حسنہ کی طرف بتدریج مائل کیاجائے تاکہ وہ اچھے مسلمان اور مہذب شہری بن سکیں ۔ چیف ایڈیٹر جہان فرید احمد سعید جامی نے انہیں جہان فرید کے متعدد شمارے پیش کیئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی نے مدرسہ کیلئے اپنی جیب سے نقد عطیہ پیش کیا-

متعلقہ عنوان :