دارالحکومت مظفرآبا دآزادکشمیر کا مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا

اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ،ْ مرغی 210جبکہ ٹماٹر 100روپے میں فروخت ہوتے ہیں

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) دارلحکومت مظفرآبا دآزادکشمیر کا مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا جہاں اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ،ْ مرغی 210جبکہ ٹماٹر 100روپے میں فروخت ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی منڈی اور مانسہرہ منڈی سے مظفرآباد کی منڈی 200%سے زائد کی بلند ترین سطح پر ہے جہاں پرائس کنٹرول کمیٹی اپنے آفس میں دب کر پریس ریلیزیں جاری کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام دونوں ہاتھوں سے لٹ رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ پرائس پر کنٹرول کرکے عوام کو لٹنے سے بچائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد جہاں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ایک عام انسان کی روزمرہ کی زندگی کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتیں برابر ہیں وہاں آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد پاکستان اور آزادکشمیر کا سب سے مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا جہاں مہنگائی اشیاء خوردونوش میں دو سو فیصد اضافہ جبکہ دیگر چیزوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافے کے بعد مرغی 210روپے کلو جبکہ ٹماٹر 100روپے کلو میں فروخت ہونے کے علاوہ دیگر اشیاء میں بھی اضافے کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئی ،مگر دوسری جانب سرکاری ملازموں کی تنخواہیں وہی پرانی جبکہ دیہاڑی دار مزدوروں کی دیہاڑی بھی وہی پرانی اُس کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایک عام آدمی مفلوج ہوکر رہ گیا وہاں سینکڑوں افراد کے گھروں کے چولہے بھی بجھ گئے ، عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے مگر منافع خور تاجروں نے رہی سہی کثر پوری کرکے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام انسان کو زندہ مار دیا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ فوری طور پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت آزادکشمیر حکمت عملی تیار کریں یا حکومت کی جانب سے عوام کو سبسٹڈی فراہم کریں تاکہ ایک عام آدمی دو وقت کی روٹی اپنے بال بچوں کو دے سکے۔

متعلقہ عنوان :