مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پانچ سو ،ایک ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھرمار،زیادہ نوٹ سبزی منڈی میں استعمال کئے جانے کا انکشاف

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پانچ سو ،ایک ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھرمار،زیادہ نوٹ سبزی منڈی میں استعمال کئے جانے کا انکشاف !ضلعی انتظامیہ،پولیس نوٹس لے ،ْ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جہاں جعلی نوٹوں کی بھرمار کا سلسلہ شروع ہے وہاں ذیادہ تر لوگ سبزی منڈی بیلہ نور شاہ میں استعمال کئے جارہے ہیں جن میں پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ کے جعلی نوٹوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے سبزی کے خریداروں کو تاجر جعلی نوٹ تھما دیتے ہیں جب واپس کرنے کیلئے اسرار کیا جائے تو بات لڑائی جھگڑے پر ختم ہوجاتی ہے ،محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر جعلی نوٹوں کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :