مظفرآبادکے مختلف علاقوں میں نامی گرامی جنرل اسٹوروں میں ایکسپائر اشیاء فروخت ہونے کا انکشاف

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) دارلحکومت مظفرآبادکے مختلف علاقوں میں نامی گرامی جنرل اسٹوروں میں ایکسپائر اشیاء فروخت ہونے کا انکشاف ،استعمال کرنے سے سینکڑوں افراد پیٹ ،معدے اور گردے کی بیماریوں میں مبتلا ،ْ ضلعی انتظامیہ فرضی اور کاغذی کاروائیوں میں مصروف ! عوام مرنے لگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے مختلف علاقے چہلہ بانڈی،سماں بانڈی،بانڈی صمدانی ،نثار کیمپ ،شوائی،بیلہ نور شاہ ،سنٹرل پلیٹ ،لوئر پلیٹ،اپر اڈہ،نیا محلہ ،بینک روڈ ،تانگہ اسٹینڈ سمیت دیگر درجنوں مقامات پر جہاں نامی گرامی جنرل اسٹوروں میں ایکسپائر اشیاء جو 2012/11ء کی ہیں اُن کو عوام کے سامنے فروخت کیا جاتا ہے ،جن کے استعمال کے بعد بہت سارے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جن میں پیٹ کا درد ، گردے ،معدہ متاثر ہوجاتا ہے جبکہ متحد ہ بار شکایات کے باوجود نہ تو ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی نہ ہی پولیس نے ایکشن لیا ،جس کی وجہ سے عوام روز بروز مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،کیا ضلعی انتظامیہ نوٹس لے گی یا پھر اِسی طرح ایکسپائر اشیا ء کی فروخت کا سلسلہ چلتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :