پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے سائوتھ ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کیلئے 18 خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے سائوتھ ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کے لئے 18 خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے ترجمان ملک محمد راشد نے بتایا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں آئندہ برس مارچ میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی، جس کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے لئے 18 خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک روزہ ٹرائلز کے بعد کیا ہے کھلاڑیوں میں پاکستان ریلوے کی سویرا فاروق، ثانیہ غفور، سونیا عظمت، ٹوئنکل سہیل اور مینا ارشد، پاکستان واپڈا کی سیبل سہیل، صائمہ شہزاد، نیلم ریاض، رابیہ رزاق، سارہ بانو اور رضیہ پروین، پنجاب کی ویروینکا سہیل جبکہ پاکستان آرمی کی آمنہ اسلم، شیٹل آصف، رخسار یقعوب، ثنائ لیاقت، رفیعہ شاہین اور زاہرہ زبیر شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے عمل میں لایا گیا ہے سلیکشن کمیٹی میں حافظ عمران بٹ (چیئرمین ) جبکہ دیگر ممبران میں امجد امین بٹ، نزہت جبین، علی اسلم چوہدری اورمحمد الیاس بٹ شامل تھے، ملک راشد نیحکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز میں کم وقت رہ گیا ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ جلد از جلد سائوتھ ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کرے تاکہ کھلاڑی تربیتی کیمپوں میں بھر پور محنت کرکے سائوتھ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں-