وکلا کا موٹروے پولیس پر حملہ

مبینہ طور پر چیف جسٹس کا اسٹاف سمجھے جانے والے وکیلوں نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 15:15

وکلا کا موٹروے پولیس پر حملہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :وکلا نے موٹروے پولیس کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔جنہوں نے موٹروے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا ،ان کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا اسٹاف کا حصہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وکلا گردی کا یہ تازہ ترین واقعہ کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر پیش آیا۔جہاں وکلا کی جانب سے موٹروے پولیس ے جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ای ٹیگ کی حامل چیند گاڑیوں پر وکلا کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر آئے تو ان کی گاڑی کو روک لیا گیا جس پر وکیل آپے سے باہر آ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جب گاڑی پر ای ٹیگ لگا ہوا ہے تو اس کو کیوں روکا گیا۔ پہلے انہوں نے ٹول پلازے کے عملے کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جس سے معاملہ مزید بگڑ گیا ۔

(جاری ہے)

اس پر وکلا ہاتھا پائی پر اتر آئے اور انہوں نے موٹروے پولیس پر تشدد کرنا شروع کر دیا جبکہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے بھی اس موقع پر وکلاء کی خوب دھلائی کی ۔وہاں موجود ایک شخص کی جانب سے اس سارے منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔اس شخص کا دعویٰ تھا کہ یہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے عملے کے لوگ ہیں ۔اس کا کہنا تھا کہ چیف صاحب آپ سارے ملک میں پھرتے ہیں ذرا اپنے ان پالے ہوئے وکیلوں کی خبر بھی لیں اور ایک نوٹس انکو بھی دیں۔کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر مزید کیا کچھ ہوا ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔