اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 20نومبر کو ہوگا ،ْ گندھ کی فاضل پیداوار کی بر آمد پر غور کیا جائیگا

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 20 نومبر کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی فاضل پیداوار کی برآمد پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں چینی کی پیداواری لاگت اورقیمت پر بھی غور کیا جائے گا ،ْ حکومت نے شوگرملوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں اومنی گروپ اور پنجاب میں شریف خاندان کی شوگر ملوں کی بندش کے باعث صورتحال اورحکمت عملی پر بھی غور ہو گا۔وزارت صنعت وپیداوار نے اسٹیل مل کے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے حکومت سے گرانٹ مانگ لی۔ گرانٹ ملنے کی صورت میں وارثین کو تنخواہوں، گریجوئٹی اورپروویڈنٹ فنڈ کے واجبات فوری ادا کیے جائیں گے۔اجلاس میں غیر سرکاری تنظیم تخفیف غربت فنڈ کو غیرملکی قرض کی ادائیگی سے مستثنیٰ قراردینے کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔