Live Updates

وزیراعظم کی شیخ محمد بن زید سے دبئی میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

ملاقات میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخزانہ، پیٹرولیم اور توانائی بھی شریک تھے ،ْ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،ْ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

وزیراعظم کی شیخ محمد بن زید سے دبئی میں ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یو اے ای کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا، متحدہ عرب امارات میں پہلے سے موجود وزیر خارجہ شاہ محمود بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات