Live Updates

100روزہ پلان، وزیراعظم کا حقائق قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی ،ْ عمران خان قوم کو منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گے

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) 100 روز ہ پلان کے تحت وزیراعظم عمران خان نے حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ عمران خان قوم کو منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گے اور عملدرآمد کیلئے تیار کی گئی حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کون سے اہداف حاصل کر لئی منصوبہ سازی کا عمل کہا ں تک پہنچا عوام کو کیا ریلیف ملا ،ْوزیراعظم 100 روزہ پلان کی کارکردگی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

مرکزی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی تاہم لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی تقاریب کی تجویز ہے۔وزیراعظم عمران خان منصوبوں سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کریں گے، مختلف وزارتوں کے اہداف اور اعداد و شمار جاری کئے جائیں گے اس حوالے سے پنجاب نے صوبے کے ذمہ اپنے اہداف کو حتمی شکل دے دی ہے اور صوبائی وزرا نے منصوبوں سے متعلق منظوری بھی حاصل کر لی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات