صوبوں میں پانی کی تقسیم کاتنازع پر وفاقی حکومت کا نیاٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنیکافیصلہ

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) صوبوں میں پانی کی تقسیم کاتنازع پر وفاقی حکومت نے نیاٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنیکافیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 7 مقامات پرٹیلی میٹری سسٹم نصب کیاجائیگا،ٹیلی میٹری سسٹم پانی کے بہائوسے متعلق درست اورفوری اعدادوشمارفراہم کریگا،منصوبے کیلئے عالمی بنک مالی معاونت فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحدی مقامات پرٹیلی میٹری سسٹم 2 مراحل میں مکمل کیاجائیگا،دریائے چناب پرمرالہ کے مقام پرٹیلی میٹری سسٹم نصب کیاجائیگااس کے علاوہ دریائے سندھ سے نکلنے والی نہروں پرچشمہ بیراج کے مقام پرسسٹم نصب کیاجائیگاجبکہ کیرتھراورپٹ فیڈرکینال میں پانی کی نگرانی نئے ٹیلی میٹری سسٹم سے کی جائیگی۔اس کے علاوہ تونسہ اورگدوبیراج پربھی پانی کے بہائواورمقدارجاننے کیلئے سسٹم لگایاجائیگا،سی آربی کینال سے کے پی کوملنے والے پانی کی نگرانی ٹیلی میٹری سسٹم سے ہوگی۔