نواب شاہ میں ایکسائز پولیس کا چھاپہ، ایک ارب کی ہیروئن پکڑ لی

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر ایکسائز پولیس نے ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ایکسائز و ٹیکسیشن آفیسر عبدالوحید تھہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب سکرنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر صابوراہو چیک پوسٹ پر ایکسائز پولیس نے پشاور سے کراچی ہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ٹرک سے تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 44 کلوگرام ہیروئن برآمدکرکے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا۔ای ٹی او نے بتایا کہ بر آمدہ ہیروئن کی مالیت بین الااقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد ہے۔ ہیروئن کراچی لے جاکر بیرون ملک سمگل کی جانی تھی۔

متعلقہ عنوان :