حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ،ْوفاق المدارس العربیہ

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

حاجی صاحب کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی ،ْانہوں نے اکابر کی روایات کو طویل مدت تک زندہ رکھا وہ امت کے اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا امت حاجی صاحب کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائوں کا اہتمام کرے ۔وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی پوری زندگی دین کی دعوت تھی انہوں نے اکابر کی روایات اور محنت کو جس طرح زندہ رکھا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت بہت بڑا سانحہ ہے تاہم قوم صبر و تحمل کا مظاہرہ اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کرے۔

متعلقہ عنوان :