Live Updates

نیب کو صرف اپنے ریفرنسز اور ثبوت و شواہد سے بولنا چاہیے، خرم دستگیر خان

اگر اخبارات کی خبروں سے ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر شوکت خانم کے حوالے سے بھی لندن کے اخبارات میں بہت سی خبریں آئی ہیں تو ان پر بھی کارروائی کی جائے ،ْ سابق وزیر

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ نیب کو صرف اپنے ریفرنسز اور ثبوت و شواہد سے بولنا چاہیے، اگر اخبارات کی خبروں سے ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر شوکت خانم کے حوالے سے بھی لندن کے اخبارات میں بہت سی خبریں آئی ہیں تو ان پر بھی کارروائی کی جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود ہی اس قدر انتہائی نوعیت کے بیانات دے دئیے ہیں کہ اب ان سے پیچھے ہٹنا مشکل ہو گیا ہے ،ْوزیر اعظم نے خود ہی کہا تھا کہ میں بھیک مانگنے کی نسبت مرنا پسند کروں گا مگر پھر انھیں ’یو ٹرن‘ لینا پڑا۔انہوںنے کہاکہ فیض آباد دھرنے سے متعلق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم پھر وہ اس بات سے بھی پیچھے ہٹ گئے مگربات یہ ہے کہ دنیا پر اس کا کیا تاثر جائیگا کہ جب ان کو یہ پتہ چلے گا کہ ملک کا وزیر اعظم یوٹرن کو لیڈرشپ کہتا ہی اس بات کے بعد دنیا بھی ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی۔

(جاری ہے)

انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ کے پی میں احتساب کمشن پہ اربوں روپے لگائے گئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا،بلین ٹری منصوبہ ہو یا صحت کا انصاف کارڈ ان سب پر نیب کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے الزام عائد کیا کہ نیب قوانین اور قانون کا اطلاق انصاف کی بنیادوں پر نہیں ہورہا ،ْاگر ایسا نہ ہوتا تو جہاں شہباز شریف کے خلاف کارروائی ہورہی ہے تو وہیں وزیراعظم عمران خان پر بھی ہیلی کاپٹر کرپشن کیس موجود ہے مگر اس پر کارروائی نہیں ہورہی ہے۔خرم دستگیر خان نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور حکومت ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہے،شیخ رشید بتائیں کہ جب سے وہ حکومت میں آئے ہیں تو ریلوے میں اتنے حادثے آخر کیوں ہوئے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات