نیا شادی شدہ جوڑا ڈپیکا اور رنویر سنگھ اٹلی سے ممبئی پہنچ گئے

دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کیلئے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو استقبالیہ دیں گے

اتوار نومبر 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) بالی وڈ کا نیا شادی شدہ جوڑا دپیکا اور رنویر سنگھ اتوار کی صبح اٹلی سے ممبئی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کے خوبصورت ترین پرفضا مقام لیک کومو میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات ہوئیں جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔شادی کے بعد نیا جوڑا جب ممبئی چیئرپورٹ پہنچا تو دونوں کو سیکیورٹی کے حصار میں ائیرپورٹ سے نکالا گیا ،ْدونوں نے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے زیب تک کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

رنویر سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر دونوں نے میڈیا کے سامنے آ کر خصوصی پوز بھی دیا، اس سے قبل اٹلی میں شادی کی تقریبات کے دوران کیمروں کو دور رکھا گیا تھا۔دپیکا اور رنویر اپنے دوستوں کیلئے بنگلور میں 21 نومبر اور ممبئی میں 28 نومبر کو استقبالیہ دیں گے۔یاد رہے کہ 32 سالہ دپیکا اور 33 سالہ رنویر کی جوڑی پہلی مرتبہ سنجلے لیلا پھنسالی کی فلم رام لیلا میں منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد اس جوڑی نے سال کی بلاکس بسٹر فلم 'پدماوتی' میں بھی زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔