خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’اسکیپ روم‘کا نیا ٹریلر جاری ،ْفلم اگلے سال 4جنوری کو ریلیز ہو گی

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’اسکیپ روم‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم اگلے سال 4جنوری کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ تھرلر فلم’ اسکیپ روم کا سنسنی خیز نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے ،ْایڈم روبیٹیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چھ ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایسے پیچیدہ مرحلے میں داخل ہوجاتے ہیں کہ حالات ان کے بس سے باہر ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں لوگن ملر،ڈیبوراہ این وول،ٹیلر رسل،جے ایلس اور نک ڈوڈانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیل ایچ مورٹز کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 4جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :